the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔

منگل کو حیدر آباد ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور جامع مذاکرات کی بحالی سمیت مختلف امور زیرغور آ ئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں نے قیمتی وقت اور وسائل کا ضیاع کیا جبکہ ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اسلحےکی دوڑ نہیں چاہتے اور حکومتوں کو غربت، ناخواندگی کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیئے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کئی ثقافتی اور روایتی قدریں مشترک ہیں جبکہ ان مشترکہ



قدروں کو طاقت میں بدلنےکا یہ بہترین وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات کے لئے اچھا موقع ہے تاہم اگر ہم ناکام ہوئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اس سے قبل نوازشریف گزشتہ روز ہندوستانی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کی بحالی اسی مقام سے چاہتے ہیں جہاں سے یہ سلسلہ انیس سو ننانوے میں ٹوٹا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

آئندہ دو ماہ کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کا شیڈول طے پانے کا بھی امکان ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.